26 جولائی 2014 - 15:22
شہید فلسطینی خاتون کے بدن سے معجزاتی طور پر صحت مند بچے کی پیدائش + تصویر

غزہ میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد اس کی بچی کو آپریشن کرکے اس کی شہید ماں کے پیٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ابنا: غزہ میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد اس کی بچی کو آپریشن کرکے اس کی شہید ماں کے پیٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ حملہ شہر کے ایک رہائشی علاقے میں رات کے 2 بجے کیا گیا۔ بم حملے میں خاتون شہید ہوگئی لیکن غزہ کے ایک ہسپتال میں اس کا آپریشن کیا گیا تاکہ اس کے پیٹ میں موجود بچی کی جان بچائی جاسکے۔ ایک خاتون ڈاکٹر نے اس واقع پر اپنے غم اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا، ”میں بہت حصے میں ہوں اور میں بہت غمزدہ ہوں، مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری بچی ہے“ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کے زندہ بچنے کی امید 50 فیصد ہے۔ صیہونی بربریت کا نشانہ بننے والی ماں کی اس ننھی بچی کو ابھی کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔

.......

/169